Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کی جانب سے تین روزہ نمائش شروع

کراچی: جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کی جانب سے تین روزہ نمائش شروع
December 8, 2016

کراچی (92نیوز) جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں تین روزہ نمائش شروع ہو گئی۔ جیٹرو کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے پاکستان ایشیا کے ان 20ممالک میں سرفہرست ہے جہاں جاپانی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیٹرو کی جانب سے جاپان بزنس ایکسپو 2016 کی جانب سے نمائش کا آغاز ہو گیا۔

جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر اوساکوایساکی نے میڈیا کو بتایا کہ جاپانی سرمایہ کاروں نے ہمیشہ سے آٹو سیکٹر میں دلچسپی لی ہے تاہم اب سرمایہ کار فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ 

جیٹروکے کنٹری منیجر کا مزید کہنا تھا کہ نمائش میں پاکستان کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی اور مصنوعات تیار کرنے والی 18معروف جاپانی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جب کہ 80سے زائد جاپانی کمپنیاں یا جاپانی کمپنیوں سے منسلک کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔ نمائش سے دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔