Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : جائیداد کی قیمتوں میں پانچ گنا اضافہ

کراچی : جائیداد کی قیمتوں میں پانچ گنا اضافہ
July 31, 2016
کراچی(92نیوز)وفاقی حکومت نے کراچی میں جائیداد کی قیمتوں میں پانچ گنا سے زائد اضافہ کردیا  شہر قائد  کے کس علاقے میں جائیداد کی قیمت کیا ہوگی ؟   نائنٹی   ٹو  نیوز نے  جائیداد کی قیمتوں کی تفصیلات حاصل کرلیں ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے کراچی کو جائیداد کی قیمتوں کے لیے پانچ کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،  اے ون کیٹگری میں کمرشل پلاٹ کی قیمت ایک لاکھ ، رہائشی پلاٹ کی قیمت 21 ہزار روپے فی گز مقرر کی گئی ہے۔ کیٹگری ون میں کمرشل پلاٹ کی قیمت 75 ہزار اور رہائشی پلاٹ کی قیمت 20 ہزار روپے گز مقرر کی گئی ہے۔ کیٹگری دو میں کمرشل پلاٹ کی قیمت 60 ہزار، رہائشی پلاٹ کی قیمت 10  ہزار روپے گز مقررکی گئی ہے۔ کیٹگری تین میں کمرشل پلاٹ کی قیمت 25000 رہائشی 6 ہزار روپے فی گز ہوگی کیٹگری چار میں کمرشل پلاٹ کی قیمت 40 ہزاراور رہائشی 5 ہزار روپے فی گز ہوگی۔ کمرشل کیٹگری اے ون میں عبداللہ ہارون روڈ، آئی آئی چندریگڑ روڈ، شاہراہ فیصل، بمبئے بازار، بوہڑی بازار، جوڑیا بازار، کوئینز روڈ، صرافہ بازار اور زیب النسا اسٹریٹ شامل ہیں۔ رہائشی کیٹگری اے ون میں کلفٹن، ڈیفنس، گزری، سول لائنز، گارڈن، کے ڈی اے سوسائٹٰی، سندھی مسلم سوسائٹی اور کمرشل میں برنس روڈ، بندر روڈ، گارڈن ، گلشن اقبال، ڈیفنس، صدر، شاہراہ لیاقت، ایم اے جناح روڈ جمشید کوارٹر شامل ہیں۔ کمرشل کیٹگری دو میں ملیر کینٹ، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، رنچھوڑ لائن اور سولجربازار شامل ہیں۔ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے ان قیمتوں کو مسترد کردیا ہے۔ سٹیٹ ایجنسٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے جائیداد کی خریدو فروخت پر ٹیکس دوگنے کردیئے ہیں۔ پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے مالدار طبقے کے ساتھ مذاکرات کرکے عام آدمی کے لیے پلاٹ خریدنا مشکل کردیا ہے۔