Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : تین منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی : تین منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد جاں بحق
July 18, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی کے علاقے لیاقت آبادمیں تین منزلہ عمارت رات گئے اچانک زمین بوس ہوگئی ۔ملبے تلے دب کرپانچ افرادزندگی کی بازی ہارگئے۔امدادی کارروائیوں کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایس بی سی اے اورسندھ حکومت کی جانب سےبھیجےجانیوالے حکم نامے بھی کچھ اثرنہ دکھا سکے۔

کراچی کےعلاقے لیاقت آباد میں واقع تین منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی ۔عمارت کے ملبے تلے دب کرپانچ افرادجاں بحق 8زخمی ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ڈھائی بجے کے قریب اچانک دھماکہ ہوااورعمارت ملبے کاڈھیربن گئی ملبے تلے اب بھی متعددافراددبے ہیں۔  میئرکراچی کاکہناتھاکہ انہوں نے کل ہی سندھ حکومت کوکراچی کی مخدوش عمارتیں خالی کرانیکی درخواست کی تھی۔

امدادی کارروائیوں کے دوران ڈپٹی کمشنرسینٹرل فریدالدین بھی پہنچےاور کہا کہ وزیراعلٰی سندھ اورکمشنرکراچی کوتمام ترتفصیلات سے آگاہ  کیا ہے ۔ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئےامدادی سرگرمیاں جاری ۔