Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: تین ملزموں سمیت 20 مشتبہ افراد گرفتار؛ اسلحہ برآمد

کراچی: تین ملزموں سمیت 20 مشتبہ افراد گرفتار؛ اسلحہ برآمد
August 12, 2016
کراچی (92 نیوز) – کراچی پولیس انِ ایکشن تین ملزموں سمیت بیس مشتبہ افراد دھرلیے پکڑے گئے ملزموں سے اسلحہ برآمد۔ رینجرز کی بھی کارروائی آئی آئی چند ریگرروڈ پررہائشی کمپاؤنڈ کی تلاشی کے دوران دو افراد گرفتار۔ بوٹ بیسن پولیس نے رات گئے نیلم کالونی اور شیریں جنا ح کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 3 ملزمان سمیت 20 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیئے گئے 3 ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ باقی 17 مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری طرف عوامی کالونی پولیس نے کورنگی 5 آئی ایریا میں چھاپہ مار کر 2 اسٹریٹ کرمنلز اجمل اور اویس کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے 4 موبائل فونز برآمد کر لیئے۔ اسی دوران سائٹ اے پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 2 ملزمان عامر رحمٰن اور شوکت کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ دوسری جانب رینجر نے آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب رہائشی کمپاونڈمیں کاروائی کی اور دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزموں کو  تفتیش کے لیئے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔