Monday, January 30, 2023

کراچی ، تیموریہ سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کراچی ، تیموریہ سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کراچی (92 نیوز) کراچی میں تیموریہ سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا ۔ عماد علی عرف حماد ٹی ٹو کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم عباس ٹاؤن بم دھماکے سمیت  ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے ،  ملزم عباس ٹاؤن دھماکے کے بعد عباس زیدی ٹیم میں شامل ہوا ، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ گلشن اقبال میں سال 2012 میں ہوٹل پرفائرنگ کرکے مذہبی جماعت کے چارکارکنوں کوقتل کیا ۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق  ملزم نے پیپلزچورنگی  اور رضویہ میں فائرنگ کرکے مذہبی جماعت سے وابستہ پیش امام سمیت تین افراکوقتل کیا۔