کراچی : تھوڑی سی بارش کے بعد بدترین ٹریفک جام
کراچی(92نیوز)کراچی میں کچھ دیر کی بارش سے سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ہیں شارع فیصل پر8گھنٹے سے بدترین ٹریفک جام ہے جبکہ ٹریفک پولیس اور انتظامیہ منظر عام سے غائب ہے۔
سینکڑوں گاڑیوں کا ایندھن ختم ہو گیا ہے اورمسافروں کی پروازیں نکل گئیں جبکہ کچھ مسافرایئرپورٹ پہنچنے کےلئے پیدل ہی سامان اُٹھا کر چلے گئے ۔