Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : تھانے پر کریکر حملے سے عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں

  کراچی : تھانے پر کریکر حملے سے عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں
March 25, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے گلشن اقبال تھانے میں کریکر حملے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا  پولیس نے رینجرز چوکیوں اور تھانے پر ہونے والے کریکر حملے کو ایک ہی کڑی قرار دے دیا   ادھر رینجرز نے شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران نو ملزم گرفتار کرلیے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں رینجرز چوکیوں کے بعد تھانے پر حملہ دہشت گردوں نے نشانہ بنایا گلشن اقبال تھانے کو ۔ کریکر دھماکے سے علاقہ گونج اٹھا دھماکے کے فوری بعد پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے تھانے کے باہر سے بارودی مواد پھینکا دھماکے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور فرش پر گڑھا پڑگیا ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق کریکر میں پانچ سو گرام بارود استعمال کیا گیا پولیس نے عمارت میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کردی ہیں ادھر رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے نو ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں سے اسلحہ بھی برامد ہوا ۔ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے زخمی شخص کو جنا ح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔