Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد ،ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردی کی دفعات برقرار

کراچی : تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد ،ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردی کی دفعات برقرار
December 21, 2015
کراچی(92نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردی کی دفعات برقراررکھتے ہوئے اپنا فیصلہ سنا دیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس میں تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قراردیدیا ہے ۔ اے ٹی سی نے ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردی کی دفعات کو برقرار رکھا ہے اور ڈاکٹر عاصم کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ ڈاکٹر عاصم کو کل اے ٹی سی میں دوبارہ پیش کیا جائیگا ۔