Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: تعلیمی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی ناکام، 4دہشت گرد گرفتار، ایک ہلاک

کراچی: تعلیمی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی ناکام، 4دہشت گرد گرفتار، ایک ہلاک
December 20, 2016

کراچی (92نیوز) جامعہ کراچی سمیت کئی تعلیمی اداروں پردہشت گردی کا منصوبہ ناکام۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کا سپر ہائی وے پرایکشن، چار دہشت گرد دھر لیے، ایک فرار ہوتے ہوئے ہلاک۔ دہشت گردوں نے حملے کے لئے منی ٹرک میں دس کلو بارودی مواد، پانچ کلو بال بیرنگ اور ڈیٹونیٹرز نصب کررکھےتھے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی کے علاقے میں خفیہ کارروائی کے دوران جامعہ کراچی سمیت مختلف تعلیمی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے چار دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے جبکہ عبدالامین نامی دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، دس کلو بارود، پانچ کلو بال بیرنگ اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔