Sunday, November 27, 2022

کراچی : تحریک انصاف کو کل کے جلسے کی اجازت دیدی گئی

کراچی : تحریک انصاف کو کل کے جلسے کی اجازت دیدی گئی
کراچی(92نیوز)ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے تحریک انصاف کو نشتر پارک کراچی میں منگل کو جلسے کی اجازت دیدی،جس کے بعد تیاریاں زور پکڑگئیں،عمران خان خطاب کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق ڈی سی ایسٹ نےتحریک انصاف کو نشترپارک میں میدان سجانے کی اجازت دیدی جس کےبعد تیاریاں زور پکڑگئی ہیں،جلسہ گاہ میں واک تھرو گیٹ، ساونڈ سسٹم اور لائٹنگ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ جلسہ گاہ میں شرکاء کیلئے دس ہزار کرسیاں لگائی جارہی ہیں جبکہ عمران خان کیلئےچالیس فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے۔ ایس پی جمشید کوارٹرز طاہر نورانی نے نشتر پارک کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔