Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کراچی تباہ کرنے میں الطاف حسین کا بڑا ہاتھ ہے: شیریں مزاری

کراچی تباہ کرنے میں الطاف حسین کا بڑا ہاتھ ہے: شیریں مزاری
March 27, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف کی ترجمان شریں مزاری کا کہنا ہے کہ کراچی کو تباہ کرنے میں الطاف حسین کا بڑا ہاتھ ہے، وقت آگیا ہےکہ ایم کیوایم کے قائد قوم کو حساب دیں۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں شریں مزاری کا کہنا تھا کہ الطاف حسین ذہنی مریض ہیں۔ انہوں نے جنہیں شریف کہا وہ نائن زیرو سے گرفتار ہوئے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کراچی کے عوام کو گندا کہہ کر باشعور عوام کی توہین کی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ قوم الطاف حسین کی دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہو چکی ہے۔ کراچی کسی کی جاگیر نہیں ہم اسے دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔