Saturday, July 27, 2024

کراچی: تالاتوڑ گروپ نے 2دکانوں کا صفایا کر دیا، 2ڈاکو ہلاک

کراچی: تالاتوڑ گروپ نے 2دکانوں کا صفایا کر دیا، 2ڈاکو ہلاک
January 29, 2017

کراچی (92نیوز) کراچی میں جرائم کا سانپ پھر سے سر اٹھانے لگا۔ سرگرم تالا توڑ گروپ نے لانڈھی کی بابر مارکیٹ میں نقب زنی کی واردات میں 2دکانوں سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ عائشہ منزل میں گوشت کی دکان پر ڈکیتی، بلدیہ پولیس کی کارروائی میں تین ملزمان گرفتار ہو گئے۔ سندھ رینجرز نے جام گوٹھ میں چھاپہ مار کر زیرزمین دبایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار ڈاکووں کو مہنگی پڑگئی۔ شہریوں کی فائرنگ سے عثمان نامی ڈاکو ہلاک جبکہ خاتون ڈکیت ثمینہ اور خان محمد زخمی ہوگئے، تلاشی کے بعد خاتون کے پرس سے دو پستول برآمد کرلئے گئے۔ لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں بھی ڈاکو مارا گیا، ہلاک ملزم سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد ہوا۔

دوسری جانب ابراہیم حیدری سے ایک شخص کی لاش ملی ہے تاہم شناخت نہ ہوسکی۔