Tuesday, November 28, 2023

کراچی ، تاجروں کو بلیک میل کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

کراچی ، تاجروں کو بلیک میل کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار
April 6, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں تاجروں کو بلیک میل کرکے کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیاگیا ۔

ملزم نظام خود اپنے ساتھیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرتا اور مقدمہ تاجروں پر کرا دیتا تھا ، ملزم نے مختلف تھانوں میں چھوٹے تاجروں کے خلاف 50 مقدمات درج کرا رکھے تھے۔

گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس کا گروہ 10 افراد پر مشتمل ہے جس میں دو خواتین سمیت 4پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے میں اس کا ساتھ دیتے تھے۔

ملزم نے سائٹ ایریا کے ایک تاجر پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا جو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا تھا ۔

ملزم تاجروں پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرواکر انہیں بلیک میل کرتا تھا، پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے ملزم کو موبائل فون لوکیشن کی مددسے گرفتار کیا ۔