Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : بیچ گیمز میں صنف نازک نےبھی چڑھ کر حصہ لیا

کراچی : بیچ گیمز میں صنف نازک نےبھی چڑھ کر حصہ لیا
July 30, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے ساحل پر ہونیوالی بیچ گیمز میں صنف نازک نے بھی تیر اندازی سمیت دیگر کھیلوں میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، موسم اورکھیل نے مزہ دوبالا کردیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کا ساحل ہو اور موسم بھی ہو خوشگوارتو بیچ گیمز کا مزہ بھی دوبالا ہوتا ہے، بیچ گیمز میں کھلاڑیوں کے ساتھ شہری بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ کہیں کراٹےکہیں تھرو بال اور نیٹ بال اور کہیں صنف نازک تیر اندازی جیسے مشکل کھیل میں مصروف نظر آئیں کھلاڑیوں کا کہنا ہےکہ ساحل پر کھیلنا مزاج پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ میدان میں کھیلنا تو معمول کی بات ہے،ساحل پر کھیلنے کی روایت کو پروان چڑھانا ہوگا۔ بیچ گیمز دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں، کراچی کا ساحل بھی ان کھیلوں کے لئے نہایت موزوں ہے،حکومت توجہ دے تو پاکستان سے بھی عالمی معیار کے کھلاڑی ابھر کر سامنے آسکتے ہیں۔