کراچی ، بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے معاملے میں پولیس نے مقتولہ کے شوہر رضوان کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دل دہلادینے والا واقعے میں سفاک شوہر نےاپنی معصوم بچی کے سامنے ہی اپنی بیوی کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔
پولیس کا دعویٰ ہے مقتولہ سعیدہ کو اس کے شوہر رضوان نے قتل کیا اور بعد میں واقعہ کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی ۔
مقتولہ سعید ہ کے والد کہتے ہیں ان نواسی واقعہ کی گواہ ہے جسے رضوان کے بہنوئی نے کہیں چھپادیاہے ۔
سعیدہ کے اہلخانہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ قتل کی واردات میں خاتون بھی ملوث ہےجس سےپولیس لاعلم ہے۔