Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: بھتہ خوری کا نیا طریقہ متعارف، گاڑی چوری کے بعد بھتہ طلب، وصولی کے بعد گاڑی واپس، گروہ کا کارندہ گرفتار

کراچی: بھتہ خوری کا نیا طریقہ متعارف، گاڑی چوری کے بعد بھتہ طلب، وصولی کے بعد گاڑی واپس، گروہ کا کارندہ گرفتار
February 12, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں بھتہ خوری کا نیا طریقہ سامنے آگیا۔ کار چور گروہ گاڑی چوری کرنے کے بعد بھتہ طلب کرتا اور وصولی کے بعد گاڑی بھی واپس کر دیتا تھا۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کار چوری کر کے بھتہ وصول کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کار بازار، شاپنگ سینٹر یا کسی پارکنگ ایریا سے گاڑی چوری کر کے مالک کو رابطہ کرتے تھے اور بھتہ طلب کرتے تھے اور وصولی کے بعد گاڑی واپس کر دیتے تھے۔ اس گروہ میں شامل ایک ملزم ایسا بھی ہے جس کا پورا گھر ہی وارداتوں میں ملوث ہے۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ اس گروہ نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا تھا اور اب ان کی گرفتاری کے بعد نہ صرف کار چوری کی وارداتیں مزید کم ہوں گی بلکہ بھتہ خوری کا نیا طریقہ بھی ختم ہو جائے گا۔