Saturday, July 27, 2024

کراچی ، بڑے میچ کیلئے سکیورٹی کے بڑے انتظامات کئے گئے

کراچی ، بڑے میچ کیلئے سکیورٹی کے بڑے انتظامات کئے گئے
March 25, 2018

کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل کے بڑے مقابلے کیلئے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ، شائقین کرکٹ کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔

سکیورٹی کے کیلئے 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اسٹیڈیم اور اطراف میں تعینات رہے ، رینجرز کے بھی 5000 ہزار جوان کسی  بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار رہے۔

کرکٹ دیوانوں کو اسٹیڈیم  تک لانے کےلئے 9 مختلف مقامات پرپارکنگ ایریابنائے گئے ،پارکنگ ایریا سے شائقین کرکٹ کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔

شہریوں نے بھی سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا  اور شٹل سروس کے سفر کو بھی بھر پور انداز  سے انجوائے کیا۔