Saturday, July 27, 2024

کراچی : بچی زیادتی و قتل کیس میں ملزمان کی گرفتاریاں‘ تفتیش جاری

کراچی : بچی زیادتی و قتل کیس میں ملزمان کی گرفتاریاں‘ تفتیش جاری
February 1, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں شادی ہال سے ملنے والی بچی کی لاش کی میڈیکل رپورٹ آگئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ شادی ہال کے مینجر سمیت دس افراد زیرحراست‘ تفتیش جاری‘ دو ویٹرز کی گرفتاری کے لیے اندرون سندھ چھاپے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں واقع شادی ہال سے ملنے والی بچی کی لاش کی میڈیکل رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس نے شادی ہال کے ایک ویٹرکو اندرون سندھ سے گرفتار کرلیا جبکہ شادی ہال کے منیجر سمیت دس ملازمین کو پہلے ہی حراست میں لے چکی ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب ایس پی اورنگی ٹاﺅن علی آصف نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ شادی ہال کا جائزہ لیا اور شواہد اکٹھے کیے۔ یاد رہے کہ دوروز قبل شادی ہال میں تقریب کے دوران بچی لاپتہ ہوگئی تھی جس کی لاش اتوار کو شادی ہال کے پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔ چھ سالہ بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد پولیس کی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے شادی ہال کے مالک کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔