Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کیلئے تربیت کا آغاز

کراچی: بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کیلئے تربیت کا آغاز
January 16, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کیلئے تربیت کا آغاز کر دیا گیا۔
قصور کی سات سالہ زینب کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے کے بعد کراچی کے فٹ پاتھ اسکول میں بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کیلئے زینب میموریل سیلف ڈیفنس ٹریننگ سینٹر قائم کر دیا گیا جس میں بچوں کی تربیت کا آغاز بھی کر دیا گیا۔
کراچی کے فٹ پاتھ اسکول میں زینب میموریل سیلف ڈیفنس ٹریننگ سینٹر کا افتتاح صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز نے کیا۔
ٹریننگ سینٹر میں بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کے لئے دفاعی تربیت کے ساتھ ذہن سازی بھی کی گئی۔
بچوں کو تحفظ اور محفوظ ماحول فراہم کرنا نہ صرف والدین بلکہ معاشرے اور ریاست کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے۔