Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی بوٹ کلب کے زیر اہتمام کشتی رانی کے مقابلے، 300 سے زائد طلبہ کی شرکت

کراچی بوٹ کلب کے زیر اہتمام کشتی رانی کے مقابلے، 300 سے زائد طلبہ کی شرکت
February 3, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے سمندر میں کشتی رانی کے مقابلے ہوئے  ، جن میں لڑوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی حصہ لیا ۔  

ہاتھ چلاتے، زور لگاتے، اور کشتی کو بھگاتے یہ مناظر ہیں کراچی بوٹ کلب کے جہاں مختلف اسکولوں کے تین سو سے زیاد طلبہ نے روئنگ مقابلے میں حصہ لیا ۔

روئنگ مقابلے   میں  شریک  اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی  کے لیے موجود  والدین  بھی  اپنے بچوں کی مہارت دیکھ کرخوشی سے سرشار نظر آ ئے ۔

روئنگ اسپورٹس  کمیٹی کے ممبر کا  کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں  میں اس کھیل کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

سمندر میں فتح کا عزم لئے طلبہ کا مزید کہنا  تھا کہ  وہ ایشیاء اور بین الاقوامی سطح پر  اپنے آپ کو منوانا  چاہتے ہیں   ۔