Saturday, July 27, 2024

کراچی : بوسیدہ چھت گرنےسے2 افراد جاں بحق،5 زخمی

کراچی : بوسیدہ چھت گرنےسے2 افراد جاں بحق،5 زخمی
February 1, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی میں کلفٹن کے علاقے نیلم کالونی میں بوسیدہ مکان  کی چھت گرگئی، جس سے دو افراد جاں بحق اورپانچ زخمی ہوگئے، پولیس نےمکان کے اطراف کی عمارتوں کو خالی کرالیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں ایک اوربوسیدہ مکان زمین بوس ہوگیا۔کلفٹن کے علاقے نیلم کالونی میں رہائشی مکان اچانک زمین بوس ہوکرملبے کاڈھیربن گیا۔ علاقہ مکینوں اور امدادی ٹیموں نے مکان کے ملبے میں موجود سات افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ جہاں  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک خاتون اورایک مرد دم توڑ گئے عینی شاہدین کے مطابق عمارت کافی پرانی تھی ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت زینت اور  عظیم صادق کے نام  سے ہوئی ہے جبکہ حادثے میں سلیم ،عامر ،شبانہ ، دانیال اور انتھونی زخمی ہوگئے۔ مکان میں دو خاندان رہائش پذیر تھے۔ واقعہ کے بعد ایم پی اے خرم شیر زمان اور اے سی  کلفٹن بھی موقع پر پہنچ گئے۔