Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی بندرگاہ پر پھنسی 7ہزار گاڑیاں کلیئرنہ ہوسکیں

کراچی بندرگاہ پر پھنسی 7ہزار گاڑیاں کلیئرنہ ہوسکیں
March 7, 2018

کراچی ( 92 نیوز )  کراچی بندرگاہ پر پھنسی 7 ہزار گاڑیوں کی کلیئرنس ابھی تک نہ ہو سکی ، ڈیمرجز کی عدم ادائیگی گاڑیوں کی کلیئرنس میں رکاوٹ بن گئی ،  امپورٹرز پریشان  ہو گئے ۔

کنٹینرز ٹرمینل نے ڈیمریجز کی عدم ادائیگی پر پورٹ پر پھنسی گاڑیاں ڈیلیوری کرنے سے انکار کردیا، حکومت نے چند روز قبل گاڑیوں کو امپورٹ پالیسی کے تحت کلئیر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کےبعد کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن اور الحمد انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں ڈیمریجز سے متعلق بات چیت بھی ہوئی تاہم بے نتیجہ رہی، جس پر کسٹم ایجنٹس نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔

اس صورتحال پر آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومتی نوٹیفکشن میں تاخیر سے امپورٹرز کو پچاس کروڑ کے قریب ڈیمریجز کا سامنا ہے، وزارت خزانہ کو خط لکھ کر مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

چھوٹی گاڑیوں کے امپورٹرز مجبور ہوکر ڈیمرجز کی ادائیگی کےبعد 3 ہزار گاڑیوں کلئیر کرواچکے ہیں تاہم بڑی گاڑیوں کے امپورٹرز حکومتی غلطی کا خمیازہ بھگتنے کو تیار نہیں ۔