Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: بندرگاہ پر رکی 9 ہزار سے زائد گاڑیوں کو باہر نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی: بندرگاہ پر رکی 9 ہزار سے زائد گاڑیوں کو باہر نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری
February 24, 2018

کراچی (92 نیوز) وزارت تجارت نے پورٹ پر پھنسی ہوئی نو ہزار سے زائد گاڑیوں کو پرانے طریقہ کار پر ریلیز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
ایس آر او کے مطابق درآمدی گاڑیوں کیلئے پالیسی اکتوبر دو ہزار سترہ کی سطح پر بحال کی گئی ہے ۔ درآمد کنندگان نے نوٹی فکیشن پر سکھ کا سانس تو لیا لیکن ساتھ ہی پورٹ کے ڈیمریجز بھی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
محتاط اندازے کے مطابق گاڑیوں پر ڈیمرج پنتیس کروڑسے تجاوز کر چکا ہے ۔ ساتھ میں ایف بی آر کو بھی شارٹ فال کا سامنا ہے، کیوں کہ ان گاڑیوں کی کلیئرنس سے دس ارب کا ریونیو حاصل ہونا ہے ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اٹھارہ سو سی سی سے کم درآمدی گاڑیوں کی ڈیوٹی اور ٹیکسز مقامی طور پر ادا کرنے کی اجازت ہے تاہم گاڑیوں کو کلئیر کرنے کیلئے بیرون ملک سے ہی ترسیلات کا سرٹیفیکٹ دینا ہو گا ۔