Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: بلوچ کالونی پل گرانے کا کام جاری،ائیرپورٹ جانیوالا راستہ بند

کراچی: بلوچ کالونی پل گرانے کا کام جاری،ائیرپورٹ جانیوالا راستہ بند
December 18, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی میں بلوچ کالونی پل پر تعمیراتی کام کاآغاز کردیا گیا ہے۔ رات گئے شارع فیصل کا ایک ٹریک بند کر کے پل کے اضافی ٹریک کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر واقع بلوچ کالونی پل کے دو ٹریک جو کئی سالوں سے بند تھے انہیں رات گئے توڑنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے باعث ائرپورٹ جانے والے ٹریک کو بند کیا گیا ہے۔

ایکسیئین کے ڈی اے جنید احمد کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کا 6 ماہ تک جاری رہے گا۔ پل اور سڑکوں کی تعمیر پر ایک سو دس ملین روپئے لاگت آئے گی تاہم انہوں نے مزید بتایا کہ تعمیراتی کام اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کر لیا جانے کی امید ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل کا ایک ٹریک آج دوپہر دو بجے تک بند رہے گا، شہری متبادل راستہ اختیار کریں۔