Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: بلوچ کالونی اور منظور کالونی میں سرچ آپریشن، پچاس مشتبہ افراد گرفتار، کورنگی سے ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: بلوچ کالونی اور منظور کالونی میں سرچ آپریشن، پچاس مشتبہ افراد گرفتار، کورنگی سے ٹارگٹ کلر گرفتار
September 3, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ٹارگٹ کلر سمیت دو ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ شہر قائد کی بلوچ کالونی اور منظور کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی، اس دوران پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران منشیات اور مسروقہ سامان بھی قبضے میں لیا گیا۔ کورنگی میں ایک کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر نعیم عرف سناٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نعیم بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ لانڈھی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا۔