Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی بلدیہ سیکٹر پانچ مدینہ کالونی میں فیکٹری میں آتشزدگی، تین افراد جاں بحق

کراچی بلدیہ سیکٹر پانچ مدینہ کالونی میں فیکٹری میں آتشزدگی، تین افراد جاں بحق
February 10, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی بلدیہ سیکٹر پانچ مدینہ کالونی میں فیکٹری میں آتشزدگی سے تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ 21 سالہ کاظم، 20 سالہ فیاض اور 23 سال کےعلی شیر کے نام سے شناخت ہوئی۔

بلدیہ ٹاون کی دھاگہ فیکڑی میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں اور اسنارکل بھی طلب کر لی گئی۔

آگ کی شدت کی سبب تین مزدور باہر نہیں نکل سکے اور جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ مزدوروں کی شناخت شیر علی، کاظم اور فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر سہیل انور سیال بھی موقع پر پہنچے اور ریسکیو کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف فائر آفیسر مبین احمد نے کہا کہ تنگ راستوں کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں۔

فائربریگیڈ کے عملے نے پانچ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔