Sunday, October 2, 2022

کراچی : بلدیاتی الیکشن پر رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کا اختیار مل گیا

کراچی : بلدیاتی الیکشن پر رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کا اختیار مل گیا
کراچی(92نیوز)کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کا اختیار مل گیا رینجرز بے قاعدگی پر کسی کو بھی گرفتار کرسکے گی، مجسٹریسی اختیارات بھی حاصل ہوگئے ہیں  جبکہ بلدیاتی انتخابات پر سکیورٹی کیلئے پاک فوج بھی پہنچ گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کا اختیار مل گیا الیکشن کمیشن نے ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کردیا،رینجرز اہلکار بے قاعدگی میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار کر سکیں گے۔ رینجرز کو مجسٹریسی اختیارات پہلے سے حاصل ہیں جبکہ  انتخابات پر سکیورٹی کیلئے پاک فوج بھی پہنچ گئی۔