Friday, September 20, 2024

کراچی ، بلاول بھٹو کی این ائی سی وی ڈی اسپتال آمد مریضوں کیلئے عذاب بن گئی

کراچی ، بلاول بھٹو کی این ائی سی وی ڈی اسپتال آمد مریضوں کیلئے عذاب بن گئی
February 21, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) بلاول بھٹو زرداری کی کراچی کے این آئی سی وی ڈی اسپتال آمد مریضوں  اور لواحقین  کیلئے وبال  جان بن گئی  ۔ اسپتال کے گارڈز نے ایک تیماردار کو تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔

اسپتال اور اطراف میں سخت  سیکیورٹی کی وجہ سے مریضوں کااسپتال لانامشکل ہوگیا جب کہ تیمارداربھی مشکل میں پھنسے رہے۔اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ نے ایک تیماردارکوتشددکانشانہ بھی بنایا۔تیمارداروں نے صورتحال پر غم وغصےکا اظہارکیا۔

بلاول بھٹوزرداری پارٹی رہنما ایازسومروکی عیادت کےلئے اسپتال آئے تھے ،بلاول بھٹو نے ان کی خیریت دریافت کی ڈاکٹروں سے علاج کےحوالےسے تفصیلات معلوم کیں۔

ایاز سومرو کئی  دنوں سےعارضہ قلب میں مبتلاہیں۔