Saturday, September 14, 2024

کراچی ،بلاول بھٹو عید الفطر لندن ،آصف زرداری نواب شاہ میں منائیں گے

کراچی ،بلاول بھٹو عید الفطر لندن ،آصف زرداری نواب شاہ  میں منائیں گے
June 14, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عید الفطر لندن جب کہ شریک چیئرمین  آصف علی زرداری نوابشاہ میں  منائیں گے ۔ حروں کے روحانی پیشوا پیر گوٹھ میں مریدوں  کے ساتھ عید نماز ادا کریں گے ۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چند یوم کے لیے لندن روانہ ہورہے ہیں بلاول بھٹو لندن میں عید منائینگے اور صنم بھٹوکی بیٹی کی شادی تقریب میں بھی شریک ہونگے۔ آصف علی زرداری اپنے حلقہ انتخاب آبائی شہر نوابشاہ میں ورکرز کے ساتھ عید منائینگے اور عمائدین شہر سے بھی ملاقات کرینگے۔ حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا عید کے روز مریدوں سے خطاب کرینگے اور دیدار بھی کرائینگے۔ نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمن سمیت بیشتر کابینہ ارکان کراچی میں نماز عید ادا کرینگے ، ایم کیوایم کے سرکردہ رہنما کراچی کے مختلف علاقوں میں عید کے اجتماعات میں شریک ہونگے۔سابق وزرائےاعلیٰ مرادعلی شاہ سیہون،قائم علی شاہ خیرپورمیں عید منائینگے ۔ کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراونڈ میں ہوگا جس میں گورنر سندھ محمد زبیر سمیت میئرکراچی وسیم اختر اور دیگر عمائدین شہر شریک ہونگے ، عام انتخابات کے تناظر میں مختلف جماعتوں کے امیدوار بھی اپنے حلقوں میں ووٹرز سے عید ملیں گے۔