Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : بسمہ کی نماز جنازہ ادا‘ کسی وزیر مشیر نے شرکت نہ کی

کراچی : بسمہ کی نماز جنازہ ادا‘ کسی وزیر مشیر نے شرکت نہ کی
December 23, 2015
کراچی (92نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے پروٹوکول کی نذر ہونے والی معصوم بسمہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گبول پارک میں معصوم بسمہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ بسمہ کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے اہل علاقہ کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ بلاول کے پروٹوکول پر اسپتال کے دروازے بند ہونے کے باعث ہلاک ہونے والی بسمہ کی نمازجنازہ میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے کسی وزیر یا مشیر کو آنے کی توفیق نہ ہوئی۔ پی پی رہنما شاہ جان بلوچ کی آمد پر افراد مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ”گو بلاول گو اور گو شاہ جہاں گو“ کے نعرے لگا دیے۔ واضح رہے کہ لیاری سے تعلق رکھنے والی 10ماہ کی معصوم بچی نے بلاول بھٹو کے پروٹوکول کی وجہ سے اسپتال کے باہر تڑپ تڑپ کر جان دے دی تھی۔