Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی،گھر میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے خاتون جاں بحق،5افراد زخمی

کراچی،گھر میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے خاتون جاں بحق،5افراد زخمی
February 26, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گھر کے اندر جنریٹر کا دھواں بھرنے سے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔ متاثرین کو ہسپتال لے جایا گیا مگر ایک خاتون دم توڑ گئی ۔
کورنگی برمی کالونی میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے پر گھر کے اندر جنریٹرچلا دیا گیا ۔ گھر میں دھواں بھرنے سے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔
فوری ریسکیو کو اطلاع دی گئی اور متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دوران علاج خاتون صغریٰ دم توڑ گئی ۔
زیرعلاج افراد میں بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔