Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی برائیڈل فیشن ویک کا پہلا روز‘ معروف ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش

کراچی برائیڈل فیشن ویک کا پہلا روز‘ معروف ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش
May 7, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں برائیڈل فیشن ویک کا میلہ سجا جس میں ماڈلز نے معروف ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر جلوے بکھیرے تو حدیقہ کیانی نے آواز کا جادو جگایا۔ تفصیلات کے مطابق برائیڈل فیشن ویک کا پہلا روزشروع ہوا تو ہر جانب رنگ و نور کی بارش اور حسن کے جلوے نظر آئے۔ ملبوسات ایسے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔ ایسے میں حدیقہ کیانی کی آواز نے شو میں چار چاند لگا دیے۔ لاہور سے آئی مہمان ڈیزائنر مریم نے قدیم دور کے ملبوسات کو جدت کا رنگ دیا۔ ریمپ پر دلہن بنی ماڈلز نے اپنی اداوں سے خوب داد سمیٹی۔ حاضرین کا کہنا تھا کہ جلوے بکھیرتے برائیڈل فیشن ویک میں پیش کئے گئے ملبوسات فیشن انڈسٹری میں ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔