Wednesday, November 30, 2022

کراچی ، باغ ابن قاسم کو آج عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

کراچی ، باغ ابن قاسم کو آج عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

 کراچی (92 نیوز) کراچی کی عوام کی لئے بڑی خوشخبری آ گئی۔ باغ ابن قاسم کی تزین و آرئش مکمل ہونے کے بعد آج عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

وزیر اعظم پاکستان افتتاح کریں گے اور شجر کاری مہم کے تحت پارک میں پودا بھی لگائیں گے۔

باغ ابن قاسم  گذشتہ 10 سال سے بد حالی کا شکار تھا جسےکروڑوں روپے کے بجٹ سے  ایک بار پھر اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے۔

 افتتاح  سے قبل مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی جمعے کی شام باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور شہریوں سے پارک صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کی۔

 سمندر کنارے ایک سو تین ایکڑ رقبے پر پھیلا باغ ابن قاسم ایک بار پھر سیر و تفریح کا مرکز بنے جارہا ہے۔