Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: بارش کے پانی کی نکاسی کا کام شروع نہ ہوسکا، لوگ نقل مکانی پر مجبور

کراچی: بارش کے پانی کی نکاسی کا کام شروع نہ ہوسکا، لوگ نقل مکانی پر مجبور
July 1, 2017

کراچی(92نیوز)کراچی میں بارش کو دو روز گزر نے کے باوجود مختلف علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام شروع نہیں ہوسکا۔ اہل مکین نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق بارش تو برس گئی لیکن باران رحمت کو زحمت بنانے والی ضلعی انتظامیہ کوابھی تک عوام کا خیال نہ آیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون سیکٹر  فور بی جہاں ابھی تک سیلابی صورتحال برقرار ہے۔۔علاقہ  مکین کہتے ہیں کہ عوامی نمائندوں تک سنوائی ہی نہیں۔

یہ صورتحال صرف ایک علاقے کی ہی نہیں بلکہ واٹر پمپ، سمن آباد، ۔پیپلز چورنگی، نیوکراچی، نارتھ کراچی سمیت متعدد علاقے اب بھی کیچڑ اور گندے پانی کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔