Tuesday, November 29, 2022

کراچی: بارش کے بعد عوام موسم سے لطف اندوز ہونے سی ویو پہنچ گئی

کراچی: بارش کے بعد عوام موسم سے لطف اندوز ہونے سی ویو پہنچ گئی

کراچی (92نیوز) بارش کے بعد کراچی کے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ چھٹی کے دن عوام کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے سی ویو پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق موسم خوشگوار ہوا تو شہریوں کو سی ویو جانے کا بخار چڑھ گیا۔ کراچی میں بارش رکی تو لوگ بڑی تعداد میں ساحل پہنچ گئے۔ بچوں اور بڑوں نے ملکر سہانے موسم اور دلکش نظاروں کا لطف اٹھایا۔

شہری کہتے ہیں کراچی میں تو سردی چند دنوں کی مہمان ہوتی ہے اس لئے حسین موسم سے لطف اندوز نہ ہونا بھی ناانصافی ہے۔ ساحل پر کوئی گھڑسواری سے لطف اندوز ہوا تو کسی نے صحرائی جہاز پر بیٹھ کر سیر کی۔ بچے تو بچے بڑوں سے بھی اس حسین موسم میں نہ رہا گیا اور ڈرٹ بائیک چلاکر موسم کی رنگینی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔