Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : بارش کا پانی گھروں میں داخل ، شہری پریشان

کراچی : بارش کا پانی گھروں میں داخل ، شہری پریشان
August 6, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش نےانتظامیہ کےبلند وبانگ دعوے پانی میں ملادیے،گجر نالےکی صفائی نہ ہونے کی وجہ سےگندا پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں نالےتو صاف نہ ہوئے البتہ بارش ہوئی تو سڑکیں ہی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، گلبرگ میں بارش سے گجرنالہ بھرا تو گندا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ علاقے کی گلی ہو یا سڑک،ہر جگہ گندا پانی دکھائی دے رہا ہےلیکن متعلقہ ادارے کا کوئی افسر یا اہلکار دکھائی نہیں دیا۔ گھروں میں گندا پانی داخل ہونےپر مکینوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہےجبکہ جلدی بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔،کیمرہ مین عمران خان کےساتھ نازش ایاز92 نیوز کراچی۔