Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : بارشوں کا سلسلہ تھمنےکے بعد مختلف بیماریوں نے وبائی صورت اختیارکرلی

کراچی : بارشوں کا سلسلہ تھمنےکے بعد مختلف بیماریوں نے وبائی صورت اختیارکرلی
July 4, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی میں بارشوں کا سلسلہ توتھم گیا لیکن صفائی ستھرائی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے  مختلف بیماریوں نے وبائی صورت اختیارکرلی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں بارشوں کے بعد گندگی، غلاظت اور کچروں کے ڈھیر کی وجہ سے چکن گنیا،نیگلیریا،ڈینگی،ملیریا اور گیسٹروکے درجنوں مریض روزانہ کی بنیادوں پر مختلف طبی مراکز میں رپورٹ ہونا شروع ہوگئے۔ طبی ماہرین کا کہناہے کہ بارش اور سیوریج کے پانی کو فوری طور پر صاف کیا جائے تاکہ مختلف امراض سے بچاجاسکا ۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے اسپتالوں کی انتظامیہ کو مختلف وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی بھی ہدایت جاری کردی لیکن تاحال کوئی میڈیکل یا ریلیف کیمپ کسی بھی علاقے میں نہیں لگایاجاسکا۔