Tuesday, December 6, 2022

کراچی ، بااثر افراد کا شہری کو برہنہ کر کے تشدد

کراچی ، بااثر افراد کا شہری کو برہنہ کر کے تشدد

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے  گلشن معمار میں با اثر شخص نے اپنی عدالت لگاکر فیصلہ بھی کردیا ، ایک شہری پر چوری کا الزام لگاکر پہلے تو اسے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، اور پھر پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرادیا ۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں بااثر شخص کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے  ، ظالم شخص پولیس پر بھی رعب ڈالنے میں کامیاب رہا  اور متاثرہ شخص کیخلاف پرچہ کٹواکر گرفتار بھی کروادیا ۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کسی کو اس طرح تشدد کی اجازت نہیں  ، ڈی ایس پی فرحت کمال کو تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ متاثرہ فیملی سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے ۔