Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : اے ٹی سی میں عبدالقادر پٹیل کے اڑھائی فٹے گارڈ کی دھوم

کراچی : اے ٹی سی میں عبدالقادر پٹیل کے اڑھائی فٹے گارڈ کی دھوم
May 16, 2016
کراچی(92نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما  عبدالقادر پٹیل کا  باڈی گارڈ مشہور ہو گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین بھی  ڈھائی فٹ کے باڈی  گارڈ خمیسو کو دیکھ کر مسکراتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال سے دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی پیشی پر آئے عبدالقادر پٹیل کا ڈھائی فٹ کا باڈی گارڈ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ پیشی پر آئے ڈاکٹر عاصم حسین بھی ڈھائی فٹ کے خمیسو کو دیکھ کر مسکراتے رہےلگے ہاتھوں عبدالقادر پٹیل نے ڈاکٹر عاصم حسین سے شکوہ بھی کر ڈالاکہا کہ  آپ کو تو پورا پروٹوکول ملااور حکومت سندھ نے مجھے یہ گارڈ دیا ہے۔ دل چسپ مکالمے کے بعد کیس  کی  سماعت شروع ہوئی تو رینجرز کے وکلاء نے غائب ہونے والے بلز کی نقول عدالت میں پیش کر دی۔ رینجرز کے وکیل کے مطابق ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے علاج کے بل بھی غائب کر دیئے گئے تھے۔ علاج کرانے والے کارکنوں میں شجاعت ہاشمی، اسد اقبال ، وسیم جاوید، ریاض مظہر اور شجاع الدین شامل ہیں عدالت نے بلز کی نقول ملزموں کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے  ڈاکٹر عاصم حسین نے  ایک بار پھر اپنے اوپر لگائے الزامات مسترد کردیئے اورکہا کہ رینجرز نے جھوٹے الزامات لگائے کسی بھی الزام سے مطمئن نہیں مجھے کسی اور وجہ سے بند کیا ہوا ہے میرے خلاف میڈیا پر بھی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے کیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف کو ہٹانے کے لیئے ایک بار پھر درخواست دائر کر دی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔