Friday, December 9, 2022

کراچی ، اے سی ایل اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالا سپرد خاک

کراچی ، اے سی ایل اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالا سپرد خاک

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں اینٹی کار لفٹنگ اسکواڈ کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق نوجوان سپرد خاک کر دیا گیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ مقتول کے گھر پہنچ گئے اور  انتظار کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا ۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قاتل کوئی بھی ہو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

رہنما تحریک انصاف عارف علوی بھی تعزیت کیلئے مقتول انتظار کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے ملاقات کی ۔