Friday, September 20, 2024

کراچی : اے این پی کے دو کارکنوں کو دھماکا خیز مواد رکھنے پر اکتیس ،اکتیس سال قید کی سزا

کراچی : اے این پی کے دو کارکنوں کو دھماکا خیز مواد رکھنے پر اکتیس ،اکتیس سال قید کی سزا
March 2, 2016
کراچی(92نیوز)انسداددہشت گردی کی عدالت نے اے این پی کے دو کارکنوں کو دھماکا خیزموادرکھنے پر اکتیس،اکتیس سال قید کی سزا سنادی ۔دونوں مجرموں کو پچیس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی عدالت نے ایک اور کیس کا فیصلہ سنادیا ،اقدام قتل ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر سنگین جرائم  میں الزام ثابت ہونے پر دو مجرموں کو سزا سنادی ْ عدالت نے اے این پی کے زبیر احمد اور راجہ اسرار کو اکتیس سال قید اور پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی  جرمانہ ادا نا کرنے پر دونوں مجرموں کو چھ  ماہ قید کی سزا بھی کاٹنا ہوگی  خواجہ اجمیر نگری پولیس نے دونوں مجرموں کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔