Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : ایک گھنٹے میں فائرنگ کے تین واقعات میں چار ڈاکو ہلاک

کراچی : ایک گھنٹے میں فائرنگ کے تین واقعات میں چار ڈاکو ہلاک
August 1, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں ڈاکووں کی شامت آ گئی۔ ایک گھنٹے میں چار لٹیرے مارے گئے۔ ناظم آباد میں کار سوار شہری نے دو اسٹریٹ کرمنلز کا کام تمام کیا جبکہ سچل اور گلستان جوہر میں دو ملزم پولیس کے ہاتھوں انجام کو پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق چوروں کو پڑ گئے مور۔ ناظم آباد اردو بازار کے قریب دو ملزموں نے کار سوار افراد سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔ اس سے پہلے کہ ڈاکو ان سے لوٹ مار کرتے کار سوار نے فائرنگ کرکے دونوں کو ڈھیر کردیا۔ ڈاکوﺅں کو ڈھیر کرنے کے بعد کار سوار نے فرار کا راستہ اختیار کیا۔ پولیس نے موقع سے ایک پستول‘ نائن ایم ایم کے دس خول اور ایک موٹر سائیکل قبضے میں لے لی جبکہ جائے وقوعہ کے قریب سے عینی شاہد کو بھی حراست میں لے لیا۔ ادھر سچل میں پولیس اہلکاروں کا لوٹ مار کرنے والے ملزموں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ملزم مارا گیا اور ایک فرار ہو گیا۔ مقابلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔ گلستان جوہر راڈو بیکری کے قریب بھی پولیس اور ڈاکوو¿ں کے درمیان گولیاں چلیں جس میں ایک ملزم سکندر ہلاک ہوا۔ اس کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون‘ نقدی‘ اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ناظم آباد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین لٹیرے اسلحے سمیت پکڑے گئے۔