Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں دن دیہاڑے خواتین کو لوٹ لیا گیا

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں دن دیہاڑے خواتین کو لوٹ لیا گیا
August 10, 2018
کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام جبکہ پولیس حکام اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئے۔ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں دن دیہاڑے خواتین کو لوٹ لیا گیا۔ وادرات کی سی سی ٹی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ سی سی ٹی وی  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزموں نے  ماں اور اسکی بیٹی سے اسکول بیگ تک چھین لیا جب کہ ملزمان کے چہرے سی سی ٹی وی میں  واضع طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ واردات کے بعد دونوں ملزمان با آسانی فرار ہو گئے۔ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرارہو گیا۔ مبینہ پولیس مقابلہ میں فائرنگ کی زد میں آکر شہری زخمی ہو گیا۔