Wednesday, September 28, 2022

کراچی: این ٹی ایس اساتذہ کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

کراچی: این ٹی ایس اساتذہ کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

کراچی (92 نیوز) حکومت کی یقین دہانی کے باوجود این ٹی ایس اساتذہ کا پریس کلب کے باہر احتجاج جاری ہے۔
رات گئے کمشنر کراچی کی یقین دہانی کے باوجود این ٹی ایس اساتزہ نے احتجاج ختم نہیں کیا۔ اساتذہ نے کہا کہ جب تک مطالبات نہیں مانے جائیں گیں تب تک احتجاج جاری رہے گا۔
گذشتہ روز حراست میں لئے جانے والے اساتذہ کو رہا کر دیا گیا۔ اساتذہ نے کہا کہ کشمنر کراچی سے آج مذاکرات ہونگے۔ مطالبات نہ مانے گئے تو وزیر اعلی ہاوس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا