Wednesday, September 28, 2022

کراچی ، این ٹی ایس اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف اے جی آفس کے باہر سراپا احتجاج

کراچی ، این ٹی ایس اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف اے جی آفس کے باہر سراپا احتجاج
کراچی (92 نیوز) کراچی میں این ٹی ایس اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف آڈیٹر جنرل آفس کے باہر سراپا احتجاج بن گئے۔ بچوں کو پڑھانے والے خود تنخواہوں سے محروم ہو گئے۔ این ٹی ایس اساتذہ کا نیپا چورنگی پر احتجاج ہوا۔ سینکڑوں خواتین اساتذہ بھی مظاہرے میں شریک ہوئے۔ 15-2014 میں تعینات کئے گئے اساتذہ نے 18 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر آڈیٹر جنرل آفس کے باہر احتجاج کیا۔ ڈائریکٹر اسکولز حامد کریم مزاکرات کیلئے پہنچے، لیکن مظاہرین نہ مانے ۔ مظاہرین کا غصہ بڑھا تو دھرنا دے دیا جس سے یونیورسٹی روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کیلئے بند ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس اہلکار بھی پریشان دکھائی دیئے۔ آڈیٹر جنرل سندھ نے ایک ماہ میں 800 سے زائد اساتذہ کو تنخواہیں ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے اور احتجاج ختم کر دیا۔