Saturday, July 27, 2024

کراچی: این اے 245 اور پی ایس 115 میں ضمنی انتخابات کا دنگل جاری، دو سیاسی پارٹیوں کے کارکن آمنے سامنے

کراچی: این اے 245 اور پی ایس 115 میں ضمنی انتخابات کا دنگل جاری، دو سیاسی پارٹیوں کے کارکن آمنے سامنے
April 7, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں این اے 245 اور پی ایس 115 میں جہاں ضمنی انتخابات کا دنگل جاری ہے، وہیں دو سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کے نعروں کا طبل بجایا جا رہا ہے ۔ کراچی کا علاقہ لائنز ایریا پی ایس 115 میں ضمنی الیکشن کے پولنگ کے آغاز میں ہی دو سیاسی پارٹیوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف  نعرے بازی شروع کر دی، پھر  اچانک دونوں پارٹیوں کے درمیان بات ہاتھا پائی تک پہنچنے ہی لگی تھی کہ پولیس نے سابقہ روایتیں توڑتے ہوئے خلاف توقع بروقت انڑی دے کر حلقے کو ڈبیلو ڈبلیو ای کا اکھاڑا بننے سے روک دیا۔ جب دنوں پارٹیوں  کے کارکن ایک دوسرے پر ہاتھ صاف کرنے سے قاصر رہے تو ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی کر کے اپنا غصہ ٹھنڈا کیا۔ مردوں کی دیکھا دیکھی عورتیں بھی پیچھے نہ رہیں اور اپنے نمائندے کے حق میں نعرے لگائے۔ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور دونوں دھڑوں کو جدا کر کے پولنگ کا عمل جاری رکھنے کے لیے سکیورٹی مزید سخت کر دی۔