Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: این اے دو سو پینتالیس اور پی ایس ایک سو پندرہ کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

کراچی: این اے دو سو پینتالیس اور پی ایس ایک سو پندرہ کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری
April 7, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں این اے دو سو پینتالیس اور پی ایس ایک سو پندرہ کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہو چکی ہے۔ ڈی جی رینجرز نے پی ایس ایک سو پندرہ کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ مدمقابل ہیں جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ کراچی میں این اے دو سو پینتالیس کی نشست ایم کیو ایم کے ریحان ہاشمی اور پی ایس ایک سو پندرہ کی نشست ایم کیو ایم کے ڈاکٹر ارشد وہرہ کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہو چکی ہے۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے پی ایس ایک سو پندرہ کے حساس پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دوسری جانب پہاڑ گنج انتظامیہ نے عبداللہ کالج کے قریب سیاسی جماعت کا انتخابی کیمپ اکھاڑ دیا۔ قواعد کے مطابق انتخابی کیمپ پولنگ اسٹیشن کی دو سو میٹر حدود میں نہیں بنایا جا سکتا۔ این اے دو سو پینتالیس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چار لاکھ نو ہزار چھے سو پچپن ہے جبکہ پی ایس ایک سو پندرہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ باسٹھ ہزار چھے سو سولہ ہے۔ دریں اثنا کئی مقامات پر پولنگ تاخیر کا شکار ہوئی۔ عبداللہ کالج کے قریب ایک سیاسی جماعت کا کیمپ بھی اکھاڑ دیا گیا جس کے باعث پولنگ شروع نہ ہو سکی۔ جیکب لائن سیکٹر ون میں متحدہ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں میں بھی تصادم ہوا۔