Sunday, December 3, 2023

کراچی ، این او سی نہ ملنے پر بلڈرز کے احتجاج سے ٹریفک جام رہی

کراچی ، این او سی نہ ملنے پر بلڈرز کے احتجاج سے ٹریفک جام رہی
November 22, 2018
کراچی(92 نیوز) کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈراینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے تعمیرات کیلئے  واٹربورڈ کی جانب سے این او سی نہ ملنےکے خلاف واٹربورڈ کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گئی  اور مسافر پریشان ہو گئے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے میں پہنچے ،چیئرمین آبادحسن بخشی کا کہنا تھا کہ  واٹر بورڈ سے این او سی نہ ملنے پر کراچی میں 550 پراجیکٹس رک گئے ہیں ۔ مظاہرین کی جانب سے آباد ہاؤس گلستان جوہر  سے واٹربورڈ کے ہیڈ آفس تک ریلی نکالی گئی  اور واٹربورڈ آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگاکر نعرے بازی کی گئی ۔چیئرمین آبادحسین بخشی کاکہناتھاکہ  واٹر بورڈ سے این او سی نہ ملنے سے شہرمیں کئی پراجیکٹس رک گئے ہیں ،این او سی ملنے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ ڈاکٹر  فاروق ستار بھی احتجاج  کے  شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہر ے میں پہنچے ، مائیک ہاتھ میں لیا تو حسب روایت بولتے ہی رہے ۔ ایم ڈی کراچی  واٹر بورڈ خالد محمود بھی مطاہرین سے مذاکرات  کے لیے آئے اور کمیٹی سےمعاملے پر آئندہ چند روز میں بات کرنے کا کہا تو مظاہرین چیخ اٹھے ۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ نے چھ منزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے، لیکن  ایم ڈی واٹر بورڈ نے گزشتہ چھ ماہ سے  چھ منزلہ عمارتوں کو بھی این او سی نہیں دی۔ بعد ازاں ایم ڈی واٹر بورڈ  آباد میں مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ ایم دی واٹر بورڈ خالد محمود نے مکمل دستاویزات کے حامل بلڈرز کو این او سی دینے کا اعلان کر دیا۔ خالد محمود نے کہا کہ پہلے مرحلے میں  11 این او سیز دی جائیں گی ، اب احتجاج کی کوئی وجہ نہیں ،روڈ کھول دینی چاہئے ۔