Tuesday, November 29, 2022

کراچی : ایم کیو ایم کے غیرقانونی دفاتر کی مسماری بدستور جاری

کراچی : ایم کیو ایم کے غیرقانونی دفاتر کی مسماری بدستور جاری
کراچی(92نیوز)کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے غیر قانونی دفاتر کے خلاف کریک ڈاون بدستور جاری ہے انتظامیہ نے کارروائی کر کے گلشن اقبال کے علاقے میں  باغ رضوان میں قائم یونٹ آفس مسمار کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق  صوبائی حکومت نے کارروائی کے دوران گلشن اقبال باغ رضوان میں قائم ایم کیو ایم کا غیر قانونی یونٹ 66 مسمار کر دیا گیا یونٹ 66کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 22 اگست کی رات کو سیل کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایم کیو ایم کے 32 غیر قانونی دفاتر قائم تھے جن میں سے 13 دفاتر مسمار کر دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر کے خلاف بھی جلد کارروائی کی جائے گی۔ شہرقائد سے ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر کو منہدم کرنے کا سلسلہ جاری  ہے۔مسمار کیے جانے والے دفاتر کی تعداد تیس سے تجاوز کرگئی ہے۔ کارروائیاں گلشن معمار ، گلستان جوہر ، لائنز ایریا ،  سٹی ریلوے کالونی ، کھارا در، سوسائٹی ،، لانڈھی اور لائنز ایریا سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔