Friday, September 20, 2024

کراچی : ایم کیو ایم کی جانب سے قائد متحدہ کی حمایت میں مظاہرے

کراچی : ایم کیو ایم کی جانب سے قائد متحدہ کی حمایت میں مظاہرے
March 4, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے  اپنے قائد کی حمایت میں شہر کے اٹھارہ مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے  رہنما کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو بنے تیس سال ہوگئے ، اب سازشوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ تفصیلات کےمطابق مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس اور الزامات پر ایم کیو ایم کے رہنما اور کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ شہر میں سولہ مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے  کارکن اپنے قائد  کی حمایت میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھنے تھے۔ حسن اسکوائر پر ہونے والے مظاہرے کے دوران رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سازشوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد میں احتجاج کیا گیا سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ گروپ بندیاں  ایم کیوایم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں رہنما اور کارکنوں نے کورنگی ، ملیر ، بلدیہ ٹاؤن ، مسکن چورنگی ، ناظم آباد ، ناگن چورنگی ، لیاقت آباد  میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔